حق(سچائی)
برحق انسان پیارا بھی ہوتا ہے اور مقبول بھی‘ خواہ وہ مغلوب ہی کیوں نہ ہو۔نا حق انسان کو لوگ چاہتے بھی نہیں اوراُس سے نفرت بھی کرتے ہیں خواہ وہ غالب ہی کیوں نہ ہو۔
* * * * *
حق اپنی ذات میں دلکش اور بر حق انسان میٹھا ہوتا ہے۔ برحق انسان کیچڑ میں گر کر بھی پاک اور صاف ہی رہتا ہے۔ ناحق انسان مشک سے غسل کرلے تو بھی ناپاک اور قابلِ نفرت ہی رہتا ہے۔
* * * * *
رنگ اور شکل بدل بھی جائے مگر اصل تبدیل نہیں ہوتا۔نام اور عنوان بدلنے سے ذات نہیں بدلتی۔ جن چیزوں نے آج تک انسانوں کو سب سے زیادہ دھوکے میں ڈالے رکھا ہے وہ رنگ اور شکل‘ نام اور عنوان‘ کی تبدیلی ہے۔
* * * * *
کمزور کو کچلنے والا غالب بھی ہو تو مغلوب ہی ہوتا ہے۔ برحق انسان مغلوب ہو کر بھی غالب ہی رہتا ہے۔
- Created on .