حق اور انصاف
انصاف قوی ترین ٹینکوں سے لیس فوجی یونٹوں سے بھی زیادو طاقتور ہوتا ہے۔
* * * * *
حق اگر تمہارے سر پر گرنے والی تلوار بھی ہو تواپنی گردن اُس کی طرف بڑھانے سے گریز نہ کرو۔
* * * * *
حق کو اس وقت پر لگ جاتے ہیں جب اسے بیان کرنے اور سمجھنے والے‘ اس کی نمائندگی کرنے والے اور اس میں دلچسپی لینے والے مل جائیں ۔
* * * * *
انصاف ایک ایسا سِکّہ ہے جو ہر جگہ رائج الوقت رہتا ہے۔
* * * * *
انصاف اللہ سے قربت حاصل کرنے کی راہوں میں سے ایک راہ ہے مگر نہ جانے کیوں ‘ انسانوں کی اکثریت اس سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔
* * * * *
اسلام کی دیواریں حق ہیں ‘ دروازہ انصاف ہے اور اندرونی حصّہ سعادت
* * * * *
وہ کھنڈرات جن پر انصاف کی حکمرانی ہو‘ محلوں سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں ۔ اور وہ محل جو ظلم کے ہاﺅ ہُو میں ڈوبے ہوں وہ کھنڈرات سے بھی زیادہ منتشر ہوتے ہیں ۔
* * * * *
دوسروں کے بارے میں یقین کی پختگی‘ حق اور انصاف کے متعلق سوچ کی پختگی اور درستگی کے مترادف ہے۔
* * * * *
حق سے جنگ کرنے والاجلد یا بدیر مات کھا کر گر پڑتا ہے۔
* * * * *
دوسروں کو کچلتے ہوئے یہ ہر گز مت بھولو کہ ایک قوت ایسی بھی موجود ہے جو تمہیں بھی کچل سکتی ہے۔
- Created on .