خدمت کا خیال
جس زندگی کا ہدف ہمارے انسانوں کی خدمت نہ ہو اُس میں ‘ اور اُن وحشیوں کی زندگی میں کیا فرق ہے کہ جن کے درمیان ہزارہا قسم کے لالچ حکومت کرتے ہیں ؟
* * * * *
سچائی اور حق کی راہ میں اُٹھائے گئے ہر قدم کی تعریف و تحسین اِس بات کی علامت ہے کہ سچائی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔جو لوگ سچائی کو محض اپنے ہی پیشے اور مشرب تک محدود سمجھتے ہیں ‘یقین کجیئے کہ وہ جلدہی اپنے آپ کو بالکل اکیلا پائیں گے۔اِسی طرح وہ حق کے مفہوم کی تشریح اور تفسیر کے معاملے میں بھی اپنا موقف بدلتے رہا کریں گے اور اِس سلسلے میں کسی حالت میں بھی ثابت قدم نہیں رہ سکیں گے۔
- Created on .