معیاری روح
وہ لوگ جو انسانوں کے ذہنوں کو منوّر کرنے کی راہ میں بھاگ دوڑ کرتے ہیں ‘ہمیشہ اُن کی خوشیوں کی خاطر اپنی جان مار کر کوشش کرتے رہتے ہیں ‘ زندگی کی مختلف عمیق غاروں میں گرے لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں ‘ وہ ایسی خود شناس عظیم روحیں ہیں جو اپنے معاشرے کے محافظ ملائکہ کی طرح اُن تمام مصائب سے پنجہ آزما رہتی ہیں ‘ اُن طوفانوں کے سامنے سینہ سپر ہو جاتی ہیں اور اُن انگاروں پر چلتی ہیں جو معاشرے کو گھیرے رکھتے ہیں ۔ معاشرے کو جن جھٹکوں کا خوف لاحق رہتا ہے یہ لوگ ہمیشہ اُن سے نپٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔
* * * * *
پیشے کے انتخاب میں ترجیح کے معاملے میں اِس بات کو اوّلین معیار بنا لینا چاہئیے کہ کوئی پیشہ ہدایت سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں ۔اس سے پتہ چلے گا کہ حقیقت کا کس حد تک لحاظ کیا گی ہے اور آپ کتنے قدر شناس ہیں ۔ جو لوگ ماحول کی دوسری جاذبِ نظر اشیاءکے بلاوے پر توجہ دئیے بغیر‘ اِس راستے پر بغیر لرزش کے راواں دواں رہتے ہیں وہی مستقبل کے خوش بخت معمار ہوں گے۔
- Created on .