لعنتیں بددعائیں
جس طرح انسان کے وجود میں بعض ایسی اہم جگہیں ہیں جواُس کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل ہیں ‘ اسی طرح قوم کے وجود میں بھی اعتقاد‘تاریخ کا شعور‘ قومی ثقافت اورملّی آئیڈیل جیسی نہایت اہم خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ جس طرح ایک شخص کے وجود کے ان حیاتی نکتوں میں سے کسی ایک کے چوٹ کھانے سے اُس شخص کا گر جانا نا گزیر ہوتا ہے بالکل اسی طرح قوموں کے ایسے نکتوں میں سے کسی ایک کے زخمی ہونے سے اس قوم کازوال بھی یقینی ہو جاتا ہے۔ ہزار لعنت ہو ان لوگوں پر جو قوم کے اعتقاد و ایمان اور اُس کی تاریخ کے ساتھ کھیلتے ہیں ! ہزار لعنت ہو ان پر جو قوم کے ماضی کے دشمن ہیں ! ہزارلعنت ہو ان پر جو قومی ثقافت اور قومی آئیڈیل کو برباد کرتے ہیں ! ہزار لعنت ہو ان بد بین اور قنوطی لوگوں پر جو مستقبل کو تاریک دیکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا ہی دکھاتے ہیں !
- Created on .