طمع
طمع ایک ایسا جال ہے جو شیر کو چوہا بنا دیتا ہے۔جو بھی اس جال میں پھنس جاتا ہے وہ اس سے چھوٹ نہیں سکتا۔
* * * * *
طمع ایک ایسا دیو ہے جو سب سے طاقتور جوانوں کی پیٹھ بھی زمین سے لگا سکتا ہے۔
* * * * *
جس شخص کوئی کو طمع نہیں ہوتا ایک وقت آتا ہے کہ دوسرے لوگ اُس کاطمع کرنے لگ جاتے ہیں ۔
* * * * *
حاسدوں کا حسد اور طمع کاروں کا طمع دنیاوی جہنم ہیں ۔
* * * * *
طمع کاری انسان کی گردن میں غلامی کا طوق ہوتی ہے۔
* * * * *
ضرورت حیا کی حس کو کپڑے کے کیڑے کی طرح کھا جاتی ہے‘خاص طور پر جب اسے طمع کی مدد بھی حاصل ہو تو۔۔۔۔!
* * * * *
انسان جس چیز کی ہوس میں پڑ جائے اُسی کے بازوﺅں میں جان دے دیتا ہے۔
- Created on .