بدی

جو لوگ متواتر بدی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں اُن کے کام میں اگر کوئی بھی مداخلت نہ کرے تو بھی اُن کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے کہ وہ ایک روز یقینا اپنی بدیوں میں پھنس کر رہ جائیں گے۔ جی ہاں !مسلسل کی جانے والی بدیوں کی راہ جلدی یا بدیروہاں جا پہنچتی ہے جہاں بدی ہو تی ہے اور جو بالآخر بدی کرنے والوں کی موت پر ختم ہوتی ہے۔

* * * * *

عارضی قسم کے شّر خواہ دیکھنے میں مستقل ہی نظر آئیں مگر حقیقت میں یہ وقتی ہی ہوتے ہیں ۔ یہ قدرتی بات ہے کہ جب عمر ہی ختم ہو جاتی ہے تو ایسے شّر بھی ہر دوسری چیز کی طرح مر کر ختم ہو جاتے ہیں ۔ لیکن کیا کیا جائے کہ بعض اوقات مرتے وقت یہ ہماری انسانی اقدار کو بھی اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں ۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔