فدائین محبت
مستقبل کی روشن اور مسرور دنیائیں صرف محبت سے جوش و خروش میں آنے والے محبت کے قہرمان ہی قائم کر سکیں گے۔ وہ جن کے ہونٹوں پر محبت کا تبسم‘ جن کے دل محبت کی وجہ سے کھلیان‘ جن کی نگاہیں انسانی احساسات کےباعث دھندلی دھندلی‘ جو ہر شخص اور ہر شے کو شفقت سے غمزے دکھاتے ہیں ‘ طلوع ہوتے اور ڈوبتے سورجوں سے لے کرٹمٹماتے ستاروں تک سب سے محبت کے پیخامات وصول کرنے والے محبت کے قہرمان۔۔۔
* * * * *
محبت کے یہ فدائی جو اپنے آپ کو محبت کی بناءپر اپنے ماحول میں ڈھال لیتے ہیں ‘ اِن کی گرم مزاجی اور غصّے سے بھی لوگوں میں نظم و ضبط پیدا ہو جاتا ہے اور اُ نہیں سیدھی راہ نظر آنے لگتی ہے۔ اِس وجہ سے اُن کے طرزِعمل سے سنجیدگی اور دبدبہ ٹپکتا ہے ۔چنانچہ وہ اصلاحی اور مفید انسان تصور کیئے جاتے ہیں ۔
- Created on .