رونا اور ہنسنا
رونا ‘ حسّاس روحوں کے ہشاش بشاش ہو جانے اور اُن کے وجدان کی جلتی آگ کو آنسوﺅں سے بجھانے کی کوشش ہے۔مگر اسے کیا کہئیے کہ اکثر انسان جہاں رونے کی ضرورت ہو وہاں ہنستے ہیں اور جہاں ہنسنا ہو وہاں روتے ہیں ۔۔۔؟
* * * * *
جب روح آگ پکڑتی ہے تو ضمیرجلنے لگتا ہے۔یہ وہ وقت ہے جب انسان روتا ہے۔عین اس لمحے آنسو پہنچ جاتے ہیں اور روح کی آگ بجھا دیتے ہیں ۔میرے خیال میں ”چشم“ اور ”چشمے“ کے درمیان یہی تعلق ہے۔۔۔
- Created on .