دُعا

دُعا روح کی غذا ہے۔یہ غذا روح کو کسی وقفے کے بغیر دی جانی چاہئیے۔

* * * * *

دُعا ایک ایسا جادو ہے جو اِرادے کوپرواز سکھاتا ہے۔ اِسے جاری نہ رکھنے والے لوگ دعا کے اِس زبردست بھید کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔

* * * * *

دُعا اللہ کی قوت اور انسانی کمزوریوں کا اعلان ہے جو سبب اور وسیلوں کو پھلانگتا چلا جاتا ہے۔

* * * * *

سب سے خطرناک وائرس جو دعا پر مسلط ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اسباب کو تاثیرِ حقیقی سمجھ لیا جائے۔ جو روح اِس وائرس کے پنجے میں پھنس جائے اُسے خاص طور پر خصوصی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

* * * * *

تشدد کے خلاف کی جانے والی سب سے عمدہ دعا وہ ہے جو آرام اور سکون کی حالت میں کی جاتی ہے۔

* * * * *

اَے میرے اللہ‘ثناءاور دعا میں میرے اعتماد کو بڑھا دے۔میرے ضمیر کو بتا دے کہ اسباب پر توجہ دینا اپنے فرض کے احساس کے سوا کچھ نہیں ہے۔

* * * * *

اَے میرے اللہ‘ نہ میں اِس حال میں ہوں کہ تیرا عذاب برداشت کر سکوں ‘ اور نہ میری اتنی مجال ہے کہ میں تیری درحمت سے محروم رہوں ۔

* * * * *

اَے میرے اللہ‘ اگر میں تجھ سے بے وفائی کرتے ہوئے تجھ سے دور رہوں تو بھی میری حالت چلّا چلّا کر کہتی ہے کہ میں تیرے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میری بے وفائی کے اعتبار سے نہیں بلکہ اِس اعتبار سے کہ مجھے تیری ضرورت ہے جس کی خاطر میں تیری عنایت کا طلبگار ہوں ۔۔۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔