پلان منصوبہ
اگر کسی ورکشاپ یا کارخانے کی بنیاد ایک عمدہ منصوبے اور اس منصوبے کے قابلِ عمل ہونے کی ٹھوس رپورٹ پر رکھی گئی ہو تو یہ اس کے مسلسل کام کرتے رہنے کی اور ایک اچھے مستقبل کی ضمانت ہو گی۔ اس کے برعکس اگر اِس کی بنیاد قابلِ اعتماد سوچ ‘ سمجھ اور بنیادی حساب کتاب کے مطابق نہیں رکھی گئی تو اُس کی قسمت میں یقینا ناکامی ہی لکھی ہو گی ۔ اگر یہ بات ہے تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایسے تمام کاموں کو جو پوری قوم کی ملکیت ہوں ‘ سرکاری اِداروں اور انسانوں جیسی نا قابلِ فہم ہستیوں کی کمر پر لاد دیا جائے جن کا ہر پہلو ایک معمہ ہے۔۔۔۔۔!
- Created on .