افراط و تفریط
ہر سوچ میں افراط و تفریط ہو سکتی ہے۔ اِن دونوں کی نوعیت ایک مہلک زہر جیسی ہے۔ جی ہاں ‘ وہ لوگ صحیح راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں جو بھولے پن اور سادگی پر زور دیتے دیتے لباس اور پہناوے کے بھکاریوں کی طرح ایسی اشیاءکی تلاش میں بھاگتے پھرتے ہیں جیسے ایک پرانی پوستین‘ کوئی ٹوٹا پھوٹا مٹی کا برتن‘ کوئی مکڑی کے جالوں سے اٹا پڑا گھر وغیرہ۔ اِنہی لوگوں کی طرح وہ لوگ بھی دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں جو اِسی مقصد کے لیے ایک انگریزی سر پوش اور نیم برہنہ سلے سِلائے یا بازاری لباس کی تلاش میں رہتے ہیں ۔
- Created on .